ریاض: سعودی عرب کے نظامت عامہ برائے انسداد منشیات نے نشہ آور دوا ایمفیٹامائن کی تقریباً 5 لاکھ گولیاں مملکت میں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔ جی ڈی این سی کے سرکاری ترجمان میجرمحمد النوجایدی نے بتایا کہ منشیات کی اسمگلنگ اور پروموشن نیٹ ورکس کی سکیورٹی فالواپ نے لفٹوں کیلئے مشینوں، آلات اور فاضل پرزہ جات میں چھپائی گئی 4لاکھ 56ہزار گولیاں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔ اس کارروائی میں اس نشہ آوردوا کے 6 وصول کنندگان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ان میں سے تین مصری تارکِ وطن، ایک شامی اور دو سعودی شہری ہیں۔