ریاض ۔ 23 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) حکومت سعودی عرب نے آج 37 اپنے شہریوں کو سزائے موت دے جو دہشت گردی کے مجرم قرار دیئے گئے تھے۔ مملکت کی وزارت داخلہ نے اس کا انکشاف کیا۔ سزائے موت ریاض میں دی گئی جو مسلم مقدس شہروں مکہ معظمہ اور مدینہ منورہ کے ساتھ مرکزی صوبہ قاسم اور مشرقی صوبہ کے درمیان واقع ہے۔ وزارت داخلہ کا یہ اعلان سرکاری سعودی خبر رساں ایجنسی نے جاری کیا۔