سعودی عرب کوروناویکسین پانے والے اولین ملکوں میں ہوگا

,

   

ریاض: سعودی عرب کے شاہی مشیر عبداللہ ال ربیعہ نے جمعہ کو کہا کہ سلطنت ایسے اولین ملکوں میں سے ہوگی جنہیں سب سے پہلے کوروناوائرس ویکسین دستیاب کرایا جائے گا۔ العربیہ ٹی وی رپورٹ کے مطابق کوروناوائرس ویکسین پر جاریہ تجربات کے نتائج حوصلہ افزاء ہیں۔ سعودی عرب ان ممالک میں سے ہے جنہوں نے اس وائرس کے خلاف ویکسین تیار کرنے اور ریسرچ کے سلسلہ میں مالی مدد فراہم کی ہے۔ شاہی مشیر نے کہا کہ سعودی عرب کو اس وائرس کے خلاف تیار کردہ بہترین ویکسین حاصل ہوگا اور ہم اس کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنائیں گے۔ الربیعہ کے ایس ریلیف کے جنرل سوپروائزر بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے حوثی زیرقبضہ علاقوں میں ضرورتمند لوگوں کو مدد نہیں روکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی انسانیت نواز کاموں میں ہر اس فرد کو مدد فراہم کرنا شامل ہے جو کسی سیاسی ایجنڈہ سے وابستہ نہ ہو۔ حوثی ملیشیا ریلیف کا سامان لوٹ رہے ہیں تاکہ بلاک مارکٹ میں فروخت کرسکیں۔ الربیعہ نے کہا کہ اس کے باوجود سعودی عرب نے امدادی سامان روکا نہیں ہے۔