ریاض :سعودی عرب کا پہلا طیارہ غزہ کے متاثرین کیلئے امدادی سامان لے کرمصر کے العریش ایئرپورٹ پرپہنچ گیا۔میڈیاکے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی جانب سے 30 ملین ریال عطیہ فنڈ میں دیئے گئے۔شاہ سلمان امدادی مرکز کی جانب سے غزہ کے متاثرین کی امداد کیلئے ’ساھم ‘ پورٹل لانچ کیا گیا ہے۔عطیات مہم میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے 20 ملین ریال عطیہ دیاگیا۔