سعودی عرب کے کارخانہ پر یمنی باغیوں کا حملہ ، 17 ہلاک

   

ریاض ۔ 20 جون (سیاست ڈاٹ کام)یمنی باغیوں کے ایک حملے میں آج شمال مغربی سعودی عرب کے جنوب مغربی صوبہ جیزان میں واقع کھاری پانی کو میٹھا بنانے کے کارخانہ کو نشانہ بنایا گیا ہے۔عدن سے موصولہ اطلاع کے بموجب یمن کے جنوبی صوبہ تعز میں سرکاری فوج کے ساتھ ہوئی جھڑپ میں چہارشنبہ کو دو کمانڈر سمیت 17 حوثی باغی مارے گئے اور کئی دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ نیوز ایجنسی ایس اے بی ائے نے بتایا کہ فوج نے صوبہ تعز کے مشرقی اور مغربی حصے میں واقع حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر حملے کیے ۔ اس حملے میں بڑی تعداد میں حوثی باغی مارے گئے ۔ فوج نے بھاری گولاباری سے ان کی گاڑیوں اور مشینوں تباہ کر دیا ہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ ملک کے مشرقی حصے میں ہوئی جھڑپ میں آٹھ حوثی باغی ہلاک ہو گئے جبکہ مغربی حصے میں سات دیگر باغی مارے گئے۔ اس میں مسلح شخص بھی شامل ہے ۔ فوج کی اس فائرنگ میں کئی زخمی ہو گئے ہیں ۔صوبہ تعز کے جنوبی میں فوج کے گھات لگا کر کئے گئے حملے میں دو حوثی کمانڈر مارے گئے ۔ واضح ر ہے کہ یمن کے خانہ جنگی میں دس ہزار سے زائد افراد مارے جا چکے ہیں اور 30 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہو گئے ہیں ۔