سعودی عرب کے یوم تاسیس تقریبات کی تیاریاں

   

ریاض : سعودی عرب کے شہری اور مکین چہارشنبہ کومملکت کے یوم تاسیس کے موقع پرشاندار تقریبات کے انعقاد اور ان میں شرکت کی تیاریاں کررہے ہیں۔یہ تقریبات کئی روز تک جاری رہیں گی۔یومِ تاسیس کے موقع پرچہارشنبہ 22 فروری کو سرکاری تعطیل ہوگی جبکہ سرکاری ملازمین اور طلبہ جمعرات 23 فروری کو بھی تعطیل کے ساتھ طویل اختتام ہفتہ سے لطف اندوزہوں گے۔نجی کمپنیاں ازخود یہ فیصلہ کریں گی کہ آیا اپنے ملازمین کیلئے جمعرات کی چھٹی دی جائے یا نہیں۔سعودی عرب کا یومِ تاسیس پہلی مرتبہ گذشتہ سال منایا گیا تھا اور شاہی فرمان کے مطابق یہ اب سالانہ عام تعطیل بن گیا ہے۔’یومِ تاسیس‘کی تاریخ تین صدیاں پرانی ہے جب پہلی سعودی ریاست سنہ1727ء￿ میں امام محمد بن سعود کی قیادت میں قائم ہوئی تھی۔یومِ تاسیس کے موقع پرمملکت بھرمیں رنگارنگ تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔اس ضمن میں دارالحکومت الریاض میں خصوصی طورپرمختلف تقریبات کا اہتمام کیا جارہا ہے اورتعطیلات کی تیاری کیسلسلے میں شہر کے ٹاورز کو پہلے ہی سبزرنگوں سے روشن کردیا گیا ہے۔اس مرتبہ بھی گذشتہ سال کی طرح آرٹ کے ذریعے سعودی عرب کی تاریخ پیش کی جائے گی اوراس میں یومِ تاسیس کی اہمیت کواجاگرکیا جائے گا۔ لوگ عربی شاعری پر مبنی موسیقی کی پرفارمنس سے لطف اندوزہوسکتے ہیں۔ اس میں سعودی عرب کی تاریخ اور عظمت کو اس کے قیام سے عصرِحاضرتک پیش کیا جائے گا۔الریاض کی شہزادی نورہ یونیورسٹی کے کانفرنس سنٹرمیں 22 فروری سے27 فروری تک تھیٹرکے فن کاراور گلوکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔اس کے ٹکٹ کی قیمت 13 ڈالر (50 سعودی ریال) اور 40 ڈالر (150 سعودی ریال) کے درمیان ہے۔