سعودی میں کارکن کی خود کشی

   

مکہ معظمہ : ویب نیوز سبق نے اپنے ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ مکہ مکرمہ میں پولیس کو اطلاع ملی کہ العزیزیہ کے علاقے میں کے ایک لیبر کیمپ میں غیر ملکی کارکن کی نعش پائی گئی ہے۔اطلاع ملتے ہی پولیس لیبر کیمپ پہنچ گئی جہاں نعش رسی سے لٹک رہی تھی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق کارکن نے خودکشی کی تھی اس نے رسی کا پھندا بنا کر خود کو ہلاک کیا۔