سعودی ولیعہد کا چینی صدر سے ٹیلیفون پر اہم امور پر تبادلہ خیال

   

ریاض : سعودی ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے آج چین کے صدر ژی جن پنگ سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔ بات چیت میں دونوں ملکوں کے بیچ خصوصی تعلقات کی مختلف صورتوں اور سعودی چینی مشترکہ کمیٹی کے ذریعہ ان تعلقات کو ترقی دینے کے راستوں پر گفتگو ہوئی۔ اسی طرح سعودی ولیعہداور چینی صدر نے دونوں برادر ملکوں کے بیچ شراکت داری اور تزویراتی تعلق کو مضبوط بنانے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔بن سلمان اور ژی جن پنگ نے علاقائی اور عالمی صورتحال اور مشترکہ دلچسپی کے معاملات کا جائزہ بھی لیا۔ چینی صدر نے خطہ میں بالخصوص یمن میں امن واستحکام یقینی بنانے کیلئے سعودی عرب کی کوششوں کو سراہا۔