سعودی ولی عہد اور ٹرمپ کاخطہ میں کشیدگی پر تبادلہ خیال

   

ریاض/ واشنگٹن: یکم مارچ ( ایجنسیز)سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے سنیچر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق صدر ٹرمپ نے مملکت کے خلاف میزائل حملوں کی مذمت کی جنہیں مملکت کے فضائی دفاعی نظام نے روکا تھا۔صدر ٹرمپ نے مملکت کے لیے امریکی سپورٹ کا اعادہ کیا، خطے کی سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچانے والی ایرانی خلاف ورزیوں سے نمنٹے کے حوالے سے تمام اقدامات کی حمایت کی۔سعودی ولی عہد سے عمان کے فرمانروا سلطان ہیثم بن طارق، شام کے صدر احمد الشرع اور لبنان کے صدر نے بھی ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔رابطے میں ملٹری کشیدگی، علاقائی اور بین الاقوامی سلامتی پر اس کے اثرات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ریاستوں کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کرنے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔لبنان کے صدر نے مملکت پر حملے کی مذمت کی اور کہا کہ لبنان کی حکومت اور عوام دونوں سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں۔