سعودی کابینہ کی 1.392 کھرب ریال کے نئے بجٹ کی منظوری

   

ریاض:25 نومبر ( سیاست نیوز) سعودی کابینہ نے منگل کو ریاض میں ہونے والے اجلاس میں بجٹ 2027 کی منظوری دے دی ۔ نئے بجٹ میں کل اخراجات 1.392ریال جبکہ مجمودی آمدنی 1.202 کھرب ریال تک پہنچنے کی توقع ہے جبکہ بجٹ خسارے کا تخمینہ 190.56 ارب ریال لگایا گیا ہے ۔ سعودی ولیعہد نے وزراء اور حکام کو ہدایت کی کہ وہ اپنی ذمہ داری کے شعبوں میں بجٹ کے ترقیاتی اور سماجی پروگراموں اور منصوبوں پر عمل درآمد کیلئے اپنے عزم کو دگنا کریں ۔ ولیعہد نے مالی سال 2027 کے بجٹ کی منظوری کے حوالے سے کہا ہے کہ حاصل ویژن 2030 کا تیسرا مرحلہ گزشتہ دو مراحل کی اصلاحات و کامیابیوں کا مظہر ہے جس کا مقصد ویژن کے اثرات کو شہریوں کی زندگیوں میں مزید نمایاں کرنا ہے ۔