سعودی کورونا کے خلاف کامیاب ہونے لگا

   

ریاض۔7 مئی (سیاست ڈاٹ کام )سعودی عرب دنیا بھر میں کورونا وائرس سے سب سے کم ہلاکتوں والا ملک ہے۔ امریکی خبر رساں ادارے بلوم برگ کے مطابق سعودی عرب کورونا وائرس سے مقابلے میں کامیاب ہو ہورہا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ سعودی عرب ان چند ملکوں میں سے ایک ہے جہاں آبادی کی تعداد اور متاثرین کے اعدادوشمار کے لحاظ سے کورونا سے مرنے والوں کی تعداد بہت کم ہے۔ بلومبرگ نے مہلک وائرس کے خلاف سعودی عرب کی کامیابی کے تین اسباب بیان کیے ہیں۔ بڑے پیمانے پر چلائی جانے والی کورونا مہم،انتہائی نگہداشت کا عمدہ انتظام اورآبادی میں عمر کا تناسب جو ریاست کے حق میں رہا۔