نئی دہلی : /3 جولائی (ایجنسیز) سیلائیس بینک نے ہندوستان میں پہلا UPI پر مبنی ATM متعارف کرایا ہے، جسے بنگلورو کے کورمنگلا علاقے میں 15 جولائی کو شروع کیا جائے گا ۔ یہ قدم ملک کے بینکنگ نظام میں ایک انقلابی تبدیلی کی شروعات کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، کیونکہ اب صارفین بغیر ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ کے UPI ایپس کے ذریعے نقد لین دین کر سکتے ہیں۔ اس UPI ATM کے ذریعے صارفین فون پے، گوگل پے یا BHIM جیسی ایپس سے QR کوڈ اسکین کرکے کیش نکال سکتے ہیں یا جمع کراسکتے ہیں۔ اس کیلئے کارڈ کی ضرورت نہیں پڑتی۔ ATM اسکرین پر UPI QR Cash آپشن منتخب کر کے مطلوبہ رقم درج کی جاتی ہے، پھر UPI ایپ سے QR کوڈ اسکین کرکے اور UPI پن درج کرکے ٹرانزیکشن مکمل کیا جا سکتا ہے۔یہ کورمنگلا میں قائم ہندوستان کی پہلی UPI پر مبنی بینک برانچ ہے۔ اس برانچ میں فوری طور پر اکاؤنٹ کھلوانے، کیوسک کے ذریعہ خدمات حاصل کرنے اور UPI کے ذریعے تمام کسٹمر سروسز کی سہولت دستیاب ہے۔
بینکنگ سے متعلق تمام خدمات جیسے اکاؤنٹ کھولنا، کیش جمع یا نکالنا اور دیگر سہولتیں UPI کے ذریعے حاصل کی جا سکتی ہیں۔ سلیس سپر کارڈ:سلیس سپر کارڈ ایک UPI پر مبنی کریڈٹ کارڈ ہے جو بغیر کسی جوائننگ یا سالانہ فیس کے دستیاب ہے۔ اس کے ذریعے QR کوڈ اسکین یا UPI ایپس کے ذریعہ ادائیگیاں کی جا سکتی ہیں۔ تمام خریداریوں پر 3 فیصد تک کیش بیک دیا جاتا ہے، اور “Slice in 3’’ فیچر کے تحت ادائیگی کو بغیر سود تین قسطوں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے۔ توسیعی منصوبہ: یہ UPI ATM کسی بھی بینک کے صارفین کے لیے دستیاب ہے، بشرطیکہ ان کے پاس UPI ایپ ہو۔ سلیس بینک کا منصوبہ ہے کہ ان ATM مشینوں کو ملک کے 600 اضلاع، خاص طور پر دیہی علاقوں میں توسیع دی جائے۔