سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی اورمانیٹرنگ کیلئے فرانس کی قرارداد پیش

   

پیرس: فرانس نے پیر کے روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل مین ایک ایسی قرارداد کا مسودہ پیش کیا ہے جس مقصد غزہ میں جنگ بندی کو مانیٹر کرنے کا نظام وضع کرنا اور فلسطینی اتھارٹی کو غزہ میں بھی ذمہ داریاں سنبھالنے کی تجاویز سامنے لانا ہے۔تاہم اس کے ساتھ ہی خود فرانس کے سفیر نکولس ڈی رائیویرے نے یہ بھی کہہ دیا ہے کہ یہ ایک ایسا منصوبہ ہے جسے کامیاب بنانے کے لیے کافی وقت چاہیے ہو گا۔ سفیر کے مطابق اس قرار داد کو سلامتی کونسل کے نو ووٹ درکار ہوں گے نیز مستقل ممبران امریکہ، روس ، چین اور برطانیہ کی طرف سے مخالفت کا نہ کیا جانا شامل ہو گا۔فرانس کی طرف سے پیش کیا گیا یہ مسودہ خبر رساں ادارے’ رائٹرز کی نظر سے بھی گذرا ہے۔ اس میں غزہ میں فوری جنگ بندی کے لیے کہا گیا ہے اور اسرائیلی یرغمالیوں کی غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔واضح رہے اسرائیل کے سب سے بڑے اتحادی امریکہ نے 25 مارچ کو پہلی بار جنگ بندی کے حق میں ایک قرار داد کو ویٹو نہیں کیا تھا۔ تاکہ مسلمان کے مقدس مہینے رمضان میں خونریزی بند ہو اور فلسطینی عوام روزے بھی رکھ سکیں۔ اب یہ رمضان اگلے ہفتے کو مکمل ہونے جا رہا ہے۔