سلامتی کونسل کی خاموشی اسرائیلی حملے کو ہوا دے رہی ہے: اردن

   

لندن: اردن کے وزیر خارجہ ایمن صفدی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی خاموشی غزہ کے مرکزی اسپتال پر اسرائیل کے حملے کو ہوا دے رہی ہے۔اردن کے وزیر خارجہ نے کہا کہ لشفا اسپتال میں جاری وحشیانہ کارروائی اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی خاموشی کی وجہ سے ممکن ہے، الشفا اسپتال میں ہونے والی تباہی اس ظلم کو ظاہر کرتی ہے جس کی یو این سلامتی کی خاموشی اجازت دے رہی ہے۔خیال رہے کہ صہیونی فوجیوں نے الشفا اسپتال میں داخل ہوتے ہی داخلی دروازوں کو دھماکے سے اڑادیے تھے، جس کے نتیجے میں متعدد زخمی فلسطینی شہید ہوگئے ۔