ممبئی ۔سنگھم اگین میں کئی بڑے اداکار ایک ساتھ پردے پر نظرآرہے ہیں۔ فلم میں اجے دیوگن مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔ ان کے ساتھ روہت شیٹی نے فلم میں کئی بڑے اداکاروں کی فوج رکھی ہے۔ کہا جا رہا تھا کہ اس میں سلمان خان کا کیمیو بھی ہو سکتا ہے۔ وہ چلبل پانڈے کے کردار میں نظر آنے والے ہیں۔ پھر بابا صدیقی کے قتل اور لارنس بشنوئی کی دھمکی کے بعد سَلو کے کیمیو کو منسوخ کرنے کی باتیں ہو رہی تھیں لیکن اب کہا جا رہا ہے کہ وہ فلم میں کیمیو کریں گے۔ حال ہی میں بالی ووڈ ہنگامہ نے خبر شائع کی تھی کہ سلمان اب سنگھم اگین میں کیمیو نہیں کریں گے۔ اس کی وجہ ان کی سیکوریٹی بتائی گئی۔ دراصل کہا جا رہا تھا کہ بابا صدیقی کے قتل کے بعد سلمان خان نے شوٹنگ کے تمام شیڈول منسوخ کر دیے ہیں۔ اسی دوران یہ خبر بھی آئی کہ وہ بگ باس 18 کی شوٹنگ نہیں کریں گے، لیکن سلمان خان اپنے وعدوں پر قائم ہیں۔ انہوں نے ویک اینڈ کا وارکی شوٹنگ کی۔ یہ قسط بھی ٹیلی کاسٹ ہو چکی ہے۔ پھر خبر آئی کہ سلمان خان نے اپنی فلم سکندرکا شیڈول حیدرآباد کے بجائے ممبئی منتقل کردیا ہے۔ سنگھم اگین میں سلمان کا کیمیو منسوخ سمجھا گیا تھا۔ کہا گیا کہ وہ اس کی شوٹنگ بالکل نہیں کریں گے تو فلم میں چلبل پانڈے کیسے نظر آئیں گے؟ اب دوسرے ادارے پنک ولا کی رپورٹ کے مطابق سلمان خان اپنے کیمیو کی شوٹنگ کر رہے ہیں۔ انہوں نے روہت شیٹی سے وعدہ کیا تھا ، اس لیے وہ اپنا وعدہ پوراکررہے ہیں۔ سلمان ایسا صرف اور صرف روہت شیٹی اور اجے دیوگن کے لیے کر رہے ہیں۔کہا جا رہا ہے کہ ‘سنگھم اگین’ کے بعد سلمان خان کا کردار چلبل پانڈے بھی پولیس کائنات کا حصہ بن جائے گا۔ ممکن ہے کہ روہت شیٹی مستقبل میں اس پر الگ فلم بنا سکیں۔ سنگھم اگین یکم نومبر کو ریلیز ہو رہی ہے۔ اس میں اجے دیوگن، دیپیکا پڈوکون، اکشے کمار، رنویر سنگھ، ٹائیگر شراف اور ارجن کپور اہم کرداروں میں ہیں۔