سلمان خان معافی مانگیں اور معاملہ ختم کریں :انوپ

   

ممبئی ۔ بالی ووڈ اسٹارسلمان خان اس وقت بہت مشکل وقت سے گزر رہے ہیں۔ حال ہی میں بگ باس 18 ویک اینڈ کا وار کی شوٹنگ کے دوران انہیں یہ کہتے ہوئے دیکھا گیا تھا کہ نہ چاہتے ہوئے بھی کچھ کام کرنا پڑتے ہیں۔ کالے ہرن کے شکار کیس میں سلمان خان کے پیچھے لارنس بشنوئی ہیں۔ اداکارکوکئی بار دھمکیاں دی جا چکی ہیں۔ لیکن حال ہی میں بھائی جان کے قریبی دوست بابا صدیقی کے قتل کے بعد معاملہ بڑھنے لگا۔ جس کے بعد سلمان خان کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے لیکن اس معاملے پرکئی مشہور شخصیات کے ردعمل بھی آرہے ہیں۔ اب انوپ جلوٹا نے سلمان خان سے معافی مانگنے کو کہا ہے۔ بھجن سمراٹ انوپ جلوٹا نے کالے ہرن کے شکار کیس میں کہا کہ آیا اس مقدس ہرن کو مارا گیا یا نہیں۔ اس بات کو پیچھے رکھتے ہوئے سوچیں کہ اسی وجہ سے سلمان خان کو اپنے قریبی دوست کی قربانی دینی پڑی، بابا صدیقی کو جان سے ہاتھ دھونا پڑا۔ جب معاملہ اس مقام تک پہنچ جائے تو اسے ہمیشہ پرسکون کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ انہوں نے سلمان خان سے ایک چھوٹی سی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے آس پاس کے لوگ محفوظ رہیں گے، معافی مانگیں۔