سلمان خان پسلی میں زخم کے باوجود ’سکندر‘ کی شوٹنگ میں مصروف

   

ممبئی : فلم ٹائیگر 3کے بعد اب سلمان خان کے مداحوں کو ان کی آنے والی فلم سکندرکا انتظار ہے، جو 2025 میں عیدکے موقع پر ریلیز ہوگی۔ دراصل سلمان خان کے نام کے ساتھ ہی فلم کا ایکشن موڈ شروع ہوجاتا ہے اور فلم سکندر بھی زبردست اسٹارکاسٹ کے ساتھ ایکشن سے بھرپور ہونے والی ہے۔ فلم کی شوٹنگ ممبئی میں شروع ہوگئی ہے جس کے لیے 45 دنوں کا شوٹنگ کا شیڈول طے کیا گیا ہے۔ ادھر یہ خبر بھی ہے کہ سلمان خان پسلی کے زخم میں مبتلا ہیں جس کے بعد فلم کی شوٹنگ پرکئی سوالات اٹھ رہے ہیں۔کچھ عرصہ قبل سلمان خان کے مداح ان کی صحت کے حوالے سے کافی پریشان تھے، اس کی وجہ ان کی انٹرنیٹ پر مسلسل وائرل ہونے والی ویڈیو تھی۔ دیکھا جا سکتا ہے کہ سلمان ممبئی میں ایک تقریب کے دوران تکلیف میں ہیں جس کی وجہ سے ان کی پسلی میں چوٹ آئی ہے۔ شو میں دیکھا گیا کہ بیٹھنے سے اٹھتے وقت ان کا ہاتھ بار بار پسلیوں پرجا رہا تھا۔ جس کے بعد فلم سکندر کی شوٹنگ کے حوالے سے کئی باتیں سامنے آ رہی تھیں۔ قیاس کیا جا رہا تھا کہ اس چوٹ کی وجہ سے فلم کی شوٹنگ متاثر ہو سکتی ہے لیکن بھائی نے اپنی بہادر دکھائی ہے ۔ اس زخم کے باوجود انہوں نے سکندرکی شوٹنگ جاری رکھی ہے۔ سلمان کے مداح شوٹنگ کے دوران ان کی لگن کو دیکھ کر کافی متاثر ہوئے۔ اپنے دکھ کو بھلا کر سلمان خان نے اپنے عزم پر قائم رہنا ہی بہتر سمجھا ہے۔ فلم سکندر میں سلمان کے کردارکو مغرور اور غصے والا بنایا گیا ہے۔ سلمان کو اس کردار میں دیکھنا بہت دلچسپ ہوگا۔ شوٹنگ کے پہلے مرحلے میں سلمان خان زبردست ایکشن کرتے نظر آئیں گے، اس کے لیے وہ مشن امپاسیبل کے ایکشن ڈائریکٹر کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ فلم کی یہ تازہ ترین خبریں اس بات کو یقینی بناتی ہیں کہ فلم میں ایکشن سیکوینس اور اسٹنٹس کی بھاری مقدار ہوگی۔فلم سکندر پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے سلمان نے اپنے دیگر پروجیکٹس سے کنارہ کشی اختیار کرلی ہے۔ تاہم ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں ہوئی ہے کہ آیا وہ بگ باس کی میزبانی کریں گے یا نہیں۔ 45 دن کے اس شوٹ کے درمیان سیٹ سے کئی تصاویر سامنے آ رہی ہیں، جنہیں دیکھ کر جوش و خروش بڑھ رہا ہے۔ فلمی ذرائع کے مطابق فلم کے پہلے مرحلے کی شوٹنگ کے لیے ممبئی کے ایک اسٹوڈیو میں بڑا سیٹ لگایا گیا ہے۔ سیٹ کو بنانے میں تین ماہ سے زیادہ کا عرصہ لگا۔ سکندر کے پہلے مرحلے کی شوٹنگ جون سے شروع ہو چکی ہے۔ رشمیکا مندنا فلم میں سلمان خان کی ہیروئن کے طور پر نظر آئیں گی۔ اس کے علاوہ، باہوبلی میں کٹپا کا کردار ادا کرنے والے ستیہ راج کو اس میں ویلن کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ اکثر عید کے موقع پر سلمان خان کی فلمیں ریلیز ہوتی ہیں جوکہ بلاک بسٹر ثابت ہوتی ہیں لیکن گزشتہ سال عید کے موقع پر سلمان خان کی فلم ریلیز نہیں ہوئی۔ؤ