سلمان خان کو فیس بک پردھمکی دینے کا معاملہ، پولیس نے ملزمین کو گرفتار کرلیا۔

,

   

جودھپور: بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو فیس بک پر دھمکی دینے کی الزام میں پولیس نے دو ملزمین کو گرفتار کرلیا۔ پولیس ذرائع نے یہ بات تبائی۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزمین کی شناخت جگدیش او رجیکی سے حیثیت سے کی گئی ہے۔ملزمین نے جرم قبول کرتے ہوئے بتایا کہ بالی ووڈ سوپر اسٹار سلمان خان کی شہرت و مقبولیت زیادہ ہونے کی وجہ سے انہوں دھمکی دی ہے۔ واضح رہے کہ16ستمبر کو فیس بک پر جان سے ماردینے کی دھمکی دی گئی تھی۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دھمکی دینے والوں کو گرفتاکرلیا۔ چوپاسانی پولیس اسٹیشن کے سرکل انسپکٹر پراوین اچاریہ نے بتایا کہ سلمان خان کو دھمکی دینے والے دوافراد کو ہم نے گرفتار کرلیا ہے۔ دوران تحقیق ملزمین نے قبول کیا کہ وہ سلمان خان کی مقبولیت سے حسد کرتے ہوئے انہیں یہ دھمکی دی تھی۔ ‘‘ سرکل انسپکٹر نے مزید بتایا کہ ملزمین سابق میں بھی مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔