سلچ کو شکست،نڈال اور اوساکا کی پیشقدمی

   

بارسلونا ۔26 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) ہنگرین اوپن کے مینز سنگل مقابلوں کے لاسٹ 16راؤنڈ میں ٹاپ سیڈ کروشیا کے مرین سلچ کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جب انہیں یوروگوئے کے پابلو کیوواس نے 5-7،7-6 اور 7-6 سے شکست دی، تاہم اسی مرحلے کے دیگر میچوں میں کامیابی کے بعد اٹلی کے میٹیو بیریٹینی،سربیا کے فرینک کرائنووچ،نمبر چار سیڈ جارجیا کے نکولوز باسیلاشویلی،نمبر پانچ سیڈ سربیا کے لیزلو ڈیرے اور نمبر دو سیڈ کروشیا کے بورنا کورچ نے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔جرمنی میں جاری اسٹٹ گارٹ اوپن میں ٹاپ سیڈ جاپانی پلیئر ناؤمی اوساکا نے تائیوان کی سو وائی سیہہ کو 6-4 اور 6-3، نمبر پانچ سیڈ جرمنی کی اینجلیک کیربر نے ہم وطن اینڈریا پیٹکووچ کو 6-2 اور 6-4،ایسٹونیا کی انیٹ کونٹاویٹ نے روس کی اناستاسیا پیولی چینکوا کو 6-3 اور 6-2، نمبر چھ سیڈ ہالینڈ کی ککی برٹینز نے سوئٹزرلینڈ کی بلینڈا بین چچ کو 4-6،6-3 اور 6-4 ،کروشیا کی ڈونا ویکچ نے روس کی ڈاریا کساٹکینا کو 6-1 اور 7-5 جبکہ نمبر سات سیڈ لیٹویا کی اناستاسیا سیواسٹووا نے جرمنی کی لارا سیگمنڈ کو 6-4 اور 6-3 سے مات دے کر لاسٹ ایٹ راؤنڈ میں جگہ بنالی۔اسپین میں جاری بارسلونا اوپن میں ٹاپ سیڈ اسپین کے رافیل نڈال نے ہم وطن ڈیوڈ فیرر کو 6-3 کے یکساں اسکور سے شکست دی۔ یان لینارڈ اسٹرف، نکولس جیری،ڈینیئل میڈیڈیو،رابرٹو کاربیلس بائنا،ڈومینک تھیئم اور کائی نشیکوری سمیت کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔