سماجی انصاف کیلئے بی جے پی کی اقتدار سے بیدخلی ناگزیر:اکھلیش

   

لکھنؤ3ستمبر(یواین آئی)اترپردیش کے سابق وزیر اعلی و سماج وادی پارٹی(ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے آج کہا کہ اترپردیش میں سماجی انصاف کے راج کے قیام اور ناانصافی کو مٹانے کے لئے بی جے پی کو اقتدار سے ہٹانا ضروری ہے ۔چہارشنبہ کو سماج وادی پارٹی(ایس پی) ہیڈکوارٹر پر مختلف اضلاع سے آئے لیڈروں اور کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے اکھلیش نے کہابی جے پی کی مرکزی حکومت میں تیسرا میعاد کار ہے لیکن ملک کی عوام کو پریشانی اور تباہی کے سوا کیا ملا۔بی جے پی حکومت میں معصوموں کو جھوٹے مقدمات میں پھنسایا جاتاہے ۔ آئین کے ساتھ کھلواڑ کیا جارہا ہے ۔