یلاریڈی /27 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یلاریڈی مدرسہ انوارالعلوم عباسیہ میں صدر کمیٹی شیخ غیاث الدین کی زیر نگرانی منعقدہ تین روزہ سماعت قرآن برائے خواتین کے اختتامی روز حفاظ اکرام سید رفیق اللہ ، محمد افضل ، محمد شیر علی ، محمد ریاست علی رضوی کی گلپوشی کرتے ہوئے بعد فاتحہ کے عالم اسلام کیلئے دعاء کی گئی اور خواتین میں تبرک تقسیم کیا گیا ۔ اس موقع پر محمد لیاقت علی ، محمد منظور احمد ، سید خلیل اللہ قادری ، محمد سخاوت علی ، محمد غوث علی خاموش اور دیگر موجود تھے ۔