نئی دہلی: لوک سبھا میں آج اس وقت زبردست ہنگامہ ہوا جب بی جے پی کے سمبت پاترا نے اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی کے بارے میں تبصرہ کیا اور کانگریس نے اس پر ہنگامہ کھڑا کر دیا، جس کی وجہ سے اسپیکر اوم برلا کو ایوان کی کارروائی 10 منٹ کیلئے ملتوی کرنی پڑی۔آخر کار پاترا نے راہول پر اپنے تبصرہ سے متعلق اپنے الفاظ واپس لئے ۔کانگریس کے ارکان پارلیمنٹ نے پاترا کے راہول کے خلاف ریمارکس پر سخت احتجاج کیا، ان سے معافی مانگنے کو کہا اور ایوان میں نعرے بازی شروع کردی۔