سمجھوتہ اکسپریس بحال ، آج ہندوستان سے سفر شروع

,

   

نئی دہلی ۔ /2 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سمجھوتہ اکسپریس سرویس بحال کی جارہی ہے ۔ اتوار سے ٹرین دہلی سے روانہ ہوگی ۔ دونوں پڑوسی ملکوں ہند ۔ پاک نے ٹرین سرویس جاری رکھنے سے اتفاق کیا ۔ ریلوے کے سینئر عہدیدار نے یہ بات بتائی ۔ سمجھوتہ اکسپریس کو معطل کردیا گیا تھا لیکن کل ہی پاکستان نے ونگ کمانڈر ابھینندن کو رہا کردیا ہے جس کے بعد سمجھوتہ اکسپریس کا سفر جاری رکھا جارہا ہے ۔ ریلوے حکام نے کہا کہ ہندوستان سے پہلی ٹرین /3 مارچ کو روانہ ہوگی ۔پاکستان کی جانب سے بھی لاہور سے واپسی ٹرین سفر کا آغاز کیا جائے گا۔