سمندری طوفان فنگ وونگہلاکتوں کی تعداد 18ہوگئی

   

منیلا، 11 نومبر (یو این آئی) سمندری طوفان فنگ وونگ کی تباہ کاریاں جاری ہیں جس کے باعث فلپائن میں ہلاکتوں کی تعداد 18ہوگئی۔ بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فلپائن میں تباہی مچانے کے بعد تائیوان کے قریب پہنچ گیا ہے جہاں طوفان کی آمد سے قبل شدید بارشیں ہو رہی ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ تائیوان کے مشرقی ساحلی علاقوں سے چہارشنبہ کو طوفان کے ٹکرانے کا امکان ہے ۔ رپورٹ کے مطابق مختلف اضلاع میں طوفان کے پیش نظر اسکول اور دفاتر بند کر دیے گئے ۔ تائیوان کے حکام نے یہ بھی بتایا کہ 3 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔