شدید سمندری طوفان بپرجوئے اس وقت بحیرہ عرب میں ہے، جو گجرات میں جاکھاؤ بندرگاہ سے تقریباً 280 کلومیٹر دور ہے۔ جمعرات کی شام ساحل سے ٹکرانے کا امکان ہے۔ اس کا رخ بدل گیا ہے۔ ایسے میں گجرات کے لیے خطرہ بڑھ گیا ہے۔ پہلے بپرجوئے پاکستان کے سمندری ساحل کی طرف بڑھتا تھا لیکن اب تھوڑا سا مشرق کی طرف مڑ کر شمالی گجرات کے ساحل کی طرف جا رہا ہے۔ رخ بدلنے کے ساتھ ساتھ یہ تبدیلی بھی ہے کہ طوفان کی رفتار بھی بڑھ گئی ہے۔یہ طوفان 15 جون کی شام کو جاکھاؤ پورٹ کے قریب ساحل سے ٹکرائے گا۔ اس وقت سمندری ہواؤں کی رفتار 125 سے 135 کلومیٹر سے 150 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہو سکتی ہے۔