سمیع کو عدالت سے راحت

   

کولکتہ ۔ ہندوستانی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد سمیع کو گھریلو تشدد کے مقدمہ میں ضمانت مل گئی۔ تفصیلات کے مطابق کولکتہ کی عدالت نے محمد سمیع اور ان کے بھائی محمد حسیب کی ضمانت منظورکر لی۔ واضح رہے کہ 2018 میں محمد سمیع کی اہلیہ حسین جہاں نے گھریلو تشدد کا مقدمہ دائرکیا تھا۔ پولیس کے مطابق محمد سمیع پر قتل، دھمکیوں اور زہر دینے کی کوشش جیسے الزامات بھی عائد کیے گئے تھے۔ حسین جہاں نے کہا تھا کہ 2018 میں دورہ افریقہ سے واپسی پر محمد سمیع نے مجھے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔انہوں نے الزام عائدکیا تھا کہ محمد سمیع انہیں دھوکہ دے رہے تھے اور مختلف لڑکیوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر نازیبا گفتگوکیا کرتے تھے جن کے ثبوت موجود ہیں۔
آج ہند۔ بنگلہ دیش مقابلہ
ہانگژو۔ میزبان چین کے خلاف اپنے افتتاحی میچ میں بغیر کسی تربیتی سیشن کے کھیلنے اور بدترین شکست کے بعد ہندوستان کا مقابلہ جمعرات کو یہاں ایشیائی کھیلوں کے فٹ بال مقابلے میں اپنے گروپ میچ میں بنگلہ دیش کی ٹیم سے ہوگا اور اس مقابلے میں ہندوستان کو کامیابی لازم ہے۔