نئی دہلی: اترپردیش کے سنبھل کی شاہی جامع مسجد تنازعے میں مسلم فریق کو الٰہ آباد ہائی کورٹ سے بڑی راحت ملی ہے۔ عدالت نے مسجد کمیٹی کے اس مطالبے کو منظور کر لیا ہے کہ آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا مسجد کے بیرونی احاطے کی پینٹنگ کرے۔ عدالت نے اے ایس آئی کو ہدایت دی ہے کہ ایک ہفتے کے اندر وائٹ واش کا کام مکمل کیا جائے۔یہ فیصلہ جسٹس روہت رنجن اگروال کی سنگل بنچ نے سنایا۔صرف مسجد کے بیرونی حصے کو وائٹ واش کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ اس سے قبل ہائی کورٹ نے صفائی کا مطالبہ بھی منظور کیا تھا، جس پر پہلے ہی عمل ہو چکا ہے۔اے ایس آئی نے پہلے ہی مسجد کے احاطے میں صفائی کا کام مکمل کر لیا تھا، اب ہائی کورٹ نے پینٹنگ کی اجازت دے کر مسلم فریق کے حق میں بڑا فیصلہ دیا ہے۔یہ فیصلہ ہولی سے پہلے مسلم فریق کے لیے بڑی جیت سمجھا جا رہا ہے، کیونکہ مسجد کمیٹی کو اپنے مذہبی مقام کی صفائی اور خوبصورتی کے کاموں کی قانونی منظوری مل گئی ہے۔