سنتوش نگر میں خاتون کی مشتبہ موت

   

حیدرآباد۔/19 اپریل، ( سیاست نیوز) پرانے شہر کے علاقہ سنتوش نگر میں ایک خاتون کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا۔ پولیس کے مطابق 23 سالہ حسینی مہوین جو درگاہ برہنہ شاہ ؒ علاقہ کے ساکن سید مبین کی بیوی تھی، یہ خاتون اپنے مکان میں مشتبہ طور پر پائی گئی جسے فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے مردہ قرار دیا۔ پولیس نے یہ بات بتائی۔ حسینی مہوین کی شادی سال 2019 میں ہوئی تھی اور اس خاتون کو تین سال کا لڑکا ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ خاتون کو سسرالی رشتہ داروں کی جانب سے ہراسانی کا سامنا تھا۔ع