بھوپال: بی جے پی لیڈر اور راجیہ سبھا رکن جیوترآدتیہ سندھیا نے آج یہاں سابق وزیراعلی اوما بھارتی سے ان کی رہائش گاہ پر پہنچ کر ملاقات کی۔ سندھیا نے اس سلسلے میں خود ایک ٹویٹ کرتے ہوئے ویڈیو بھی پوسٹ کیا ہے ۔اس ویڈیو میں بھارتی اپنے گھر پر سندھیا کا ویدک منتروں کے درمیان روایتی طریقے سے استقبال کرتے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں۔وہیں سندھیا نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ سینئر بی جے پی لیڈر اوما بھارتی سے آج بھوپال کے دورے کے دوران ان کی رہائش گاہ پر پہنچ کر ملاقات کی اور آشرواد لیا۔ سندھیا صبح ہی خصوصی طیارے سے یہاں پہنچے ہیں۔