سند ر اور ٹھاکر کی نصف سنچریاں ، چوتھا ٹسٹ دلچسپ مرحلے میں

   


ہندوستان پہلی اننگز میں 336 رنز پر آل آوٹ،آسٹریلیا دوسری اننگز میں 21/0 ، میزبان ٹیم کو 54 رنز کی سبقت

برسبین ۔ پہلا ٹسٹ کھیل رہے آل راؤنڈر واشنگٹن سندر(62) اوردوسال کے بعد اپنا دوسرا ٹسٹ کھیل رہے شاردل ٹھاکر (67) کی بہترین اور زبردست سنچری پارٹنر شپ سے ہندوستان نے آسٹریلیا کے خلاف تیسرے دن اپنا چوتھا اور فیصلہ کن ٹسٹ کی پہلی اننگز میں 336 رنز بناکر میزبان ٹیم کو بڑی سبقت حاصل ہونے سے روکا ۔ آسٹریلیا کو پہلی اننگز میں صرف33 رنزکی برتری حاصل ہوئی۔ہندوستان نے ایک وقت میں186 رنز پر چھ وکٹیں گنوا دی تھیں اور ایسا لگ رہا تھا کہ آسٹریلیائی ٹیم ایک بڑی سبقت حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائے گا لیکن آخری چار بیٹسمنوں نے 150 رنزکا اضافہ کرکے ہندوستان کو ایک قابل احترام اسکور تک پہنچا دیا۔ سندر اور ٹھاکر نے ساتویں وکٹ کے لئے 123 رن کی شاندار شراکت میں ہندوستان کو بحران سے بچایا۔آف اسپن آل راؤنڈر سندر نے اپنی اننگز میں144 گیندوں میں62 رنزکی مدد سے سات چوکے اور ایک چھکا لگایا ، جبکہ فاسٹ بولر ٹھاکر نے67 گیندوں پر جارحانہ بیٹنگ میں نو چوکے اور دو چھکے لگائے ۔ 10 ویں نمبر پر محمد سراج نے بھی 10 گیندوں پر 13 رنز میں دو چوکے لگاتے ہوئے مفید شراکتیں کیں۔ زخمی فاسٹ بولر نودیپ سینی نے14 گیندوں پر پانچ رنز میں ایک چوکا لگایا۔ آخری بیٹمسین ٹی نٹراجن نوگیندوں پر ایک رن بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے ۔
ہندوستان کی اننگز میں چیتشور پجارا نے 25 ، کپتان اجنکیا رہانے نے37 ، منک اگروال نے 38 اور وکٹ کیپر رشبھ پنت نے 23 رنز بنائے ۔ آسٹریلیا کی طرف سے جوش ہیزل ووڈ57 رنز دے کر پانچ وکٹیں لے کر سب سے کامیاب بولر رہے ۔ میچل اسٹارک نے 88 رنز دے کر دو وکٹ ، پیٹ کمنز نے 94 رنز پردووکٹ اور ناتھن لیون نے65 رنزدے کر ایک وکٹ حاصل کی۔اتوار کو دن کے کھیل کے اختتام تک آسٹریلیا نے بغیرکوئی وکٹ کھوئے چھ اوورز میں21 رنزبنائے تھے اور ان کی مجموعی برتری54 رنز تھی۔ مارکس ہیرس 14 گیندوں پر14 اور ڈیوڈ وارنر نے 22 گیندوں میں تین چوکوں کی مدد سے 20 رنز بناکر کریز پر ہیں۔ اس سیریز میں یہ چار اننگز میں وارنر کا سب سے اچھا اسکور ہے ۔قبل ازیں ہندوستان نے کل کھیل کا آغاز62 رنز پر دو وکٹ پرکیا تھا۔ پوجارا نے اننگز کا آغاز آٹھ رن اور رہانے نے دو رنز سے کی۔ ہندوستان کا اسکور 100 کے پار پہنچا تھا کہ ہیزل ووڈ نے پوجارا کو وکٹ کیپر ٹم پین نے کیچ کرایا تھا۔ پوجارا کی وکٹ 105 کے اسکور پر گری۔ پوجارا نے اپنی اننگز میں 94 گیندوں میں 25 رن کی اننگز میں دو چوکے لگائے ۔ پوجارا اور رہانے نے تیسری وکٹ کے لئے 45 رنز کی شراکت کی۔رہانے اور مینک نے چوتھی وکٹ کے لئے 39 رنز کا اضافہ کیا کہ اسٹارک نے رہانے کو میتھیو ویڈ کے ہاتھوں کیچ دے کر چوتھا دھکا دیا۔ رہانے نے 93 گیندوں پر تین چوکوں کی مدد سے 37 رنز بنائے اور 144 کے اسکور پر ان کی وکٹ گر گئی۔ مینک 75 گیندوں پر تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 38 گیندوں میں ہیزل ووڈ کا دوسرا شکار بن گئے ۔ مایانک کی وکٹ 161 کے اسکور پر گری۔