سنٹرل بورڈز کے اسکولوں میں تلگو کی لازمی تعلیم کے اقدامات

   

حیدرآباد/19 جون، ( سیاست نیوز) تلنگانہ میں سنٹرل بورڈز کے اسکولوں میں تلگو لازمی استعمال کے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ سی بی ایس سی، آئی سی ایس سی اور آئی بی بورڈز امتحانات میں حصہ لینے والے طلبہ کو دسویں امتحان میں جاریہ تعلیمی سال سے تلگو مضمون کا بھی امتحان دینا ہوگا۔ محکمہ تعلیم کے مطابق سی بی ایس ای اور دیگر بورڈز کو اطلاع دی جاچکی ہے۔ اسکولوں میں تلگو کو مضمون کے طور پر شامل کیا جائے گا۔ سی بی ایس ای اور دیگر سنٹرل بورڈز میں تلگو ماہرین کی عدم موجودگی کے باعث امتحانی پرچہ کی تیاری پر صورتحال غیر واضح ہے۔ اس پر ایک ہفتہ میں صورتحال واضح ہوجائیگی۔ ریاستی حکومت نے تلگو زبان کے استعمال کے قانون کی تفصیلات روانہ کردی ہیں۔ ر