سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کے طلبہ کو ضروری اطلاع

   

حیدرآباد ۔6فبروری ( سیاست نیوز) سنٹرل بورڈ آف سکنڈری ایجوکیشن ( سی بی ایس ای) نے اولیائے طلبہ کو مشورہ دیا ہے کہ دسویں جماعت اور پلس ٹو کے امتحانات لکھنے والے اپنے بچوں کی ہمت افزائی کریں اور 19فبروری سے منعقد شدنی امتحانات والدین کو مشورہ دیا ہے کہ طلبہ کی قوت و استعداد کے مطابق ان کی ہمت افزائی اور ترغیب دلائیں اور امتحانات سے متعلق کسی بھی طرح کی افواہوں پر دھیان نہ دیں اور والدین مندرجہ ذیل امور کا لحاظ رکھیں ۔ والدین ہال ٹکٹس پر زور اپنی دستخط کریں ، بچوں کو ساتھ لیکر امتحان سے ایک دن قبل ہی امتحانی مرکز پہنچ کر مشاہدہ کریں اور ٹریفک و دیگر مسائل کا جائزہ لیتے ہوئے گھر سے امتحانی سنٹر قبل از وقت پہنچنے کے اعتبار سے منصوبہ بندی کریں اور اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ ایک منٹ بھی تاخیر ہونے کی صورت میں طلبہ کو امتحان لکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی چونکہ امتحانات کا آغاز صبح 10بجے سے ہوتا ہے ۔ چنانچہ طلبہ کم از کم 9:45 بجے تک امتحان سنٹر پہنچ جائیں اور طلبہ کیلئے لازمی ہے کہ وہ اسکول یونیفارم اور آئی ڈی کے ساتھ ہی امتحان میں شرکت کریں ۔