سنٹرل موٹر وہیکل قانون میں ترمیم کی تجویز زیر غور

   

حیدرآباد /29 جون ( سیاست نیوز ) سنکٹرل موٹر وہیکل رولس 2025 کے تحت دو بڑی ترمیم کی تجویز کو مسودے کے ساتھ جاری کیا گیا۔ ان قوانین کے نفاذ کے تیسرے مہینہ سے دو پہیوں کی گاڑی بنانے والوں کو گاڑی خریداری کرنے پر دو ہیلمٹ دینا لازمی ہوگا ۔ یکم جنوری 2026 سے تیار ہونے والے تمام تین پہیوں پر انٹی لاک بریکینگ سسٹم لگانے کی بھی تجویز پیش کی گئی ۔ ان ترمیم پر اگر کوئی اعتراضات ، تجاویز پیش کرسکتے ہیں تو وہ اپنی رائے پیش کرسکتے ہیں۔ سڑک حادثہ کے مہلوکین میں زیادہ تر لوگ بغیر ہیلمٹ کے سفر کرتے ہیں ان حادثات میں اموات کو روکنے کے اقدامات کے طور پر یہ تجویز پیش کی گئی ۔ ش