سنٹرل یونیورسٹیز میں 35 فیصد جائیدادیں مخلوعہ

   

درخواستوں کے ادخال کیلئے خصوصی پورٹل دستیاب، صدرنشین یو جی سی جگدیش کمار

حیدرآباد ۔ 15 مئی (سیاست نیوز) یو جی سی کے صدرنشین پروفیسر ایم جگدیش کمار نے کہا کہ سنٹرل یونیورسٹیز میں پروفیسرس جائیدادوں کے درخواستوں کے ادخال کیلئے خصوصی پورٹل تیار کیا گیا ہے۔ سمواد کے نام سے یوٹیوب پر منعقدہ لائیو پروگرام میں مختلف سوالات کا جواب دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سنٹرل یونیورسٹیز میں 35 فیصد جائیدادیں مخلوعہ ہیں۔ ان پر جلد از جلد تقررات کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ اگرچہ کہ درخواستیں سنٹرلائزڈ طریقہ سے موصول کئے جائیں گے لیکن تقررات یونیورسٹیز کی سطح پر کئے جائیں گے۔ پورٹل میں یونیورسٹیز کی مخلوعہ جائیدادوں کی تفصیلات موجود ہیں۔ اعلامیہ کی اجرائی کے بعد آٹو ای میل کے ذریعہ امیدواروں کو اطلاعات حاصل ہوں گی۔ صدرنشین یو جی سی نے کہا کہ امیدوار اپنی اہلیت کے لحاظ سے ایک یا دو تین یونیورسٹیز میں بیک وقت درخواست داخل کرسکتے ہیں۔ جگدیش کمار نے بتایا کہ سنٹرل یونیورسٹیز کامن انٹرنس ٹسٹ (CUET) میں انڈر گریجویٹ کورسیز میں داخلوں کیلئے 10 لاکھ درخواستیں وصول ہوئی ہیں۔ عنقریب CUETPG کورسیس کیلئے بھی نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یو جی سی نیٹ اور سی ایس آئی آر نیٹ عمر کی حد بڑھانے کیلئے عہدیداروں سے تبادلہ خیال کے بعد قطعی فیصلہ کیا جائے گا۔ن