’سنڈے آن سائیکل‘ ایک مہم نہیں بلکہایک تحریک ہے :مانڈوِیہ

   

نئی دہلی، 29 جون (یواین آئی)مرکزی وزیر کھیل ڈاکٹر منسُکھ مانڈوِیہ نے آج “سائیکل پر فِٹ انڈیا سنڈے ” کے خصوصی ایڈیشن میں کہا کہ ہمارے معزز وزیراعظم نریندر مودی کی طرف سے 2019 میں شروع کی گئی فٹ انڈیا مہم کو سنڈے آن سائیکل کے ذریعے بہترین ممکنہ طریقے سے آگے بڑھایا جا رہا ہے ۔ یہ اب صرف ایک مہم نہیں بلکہ ایک تحریک ہے ۔ مسٹرمانڈوِیہ نے آج “سائیکل پر فِٹ انڈیا سنڈے ” کے خصوصی ایڈیشن میں کہا کہ ہمیں نئی نسل میں سائیکل چلانے کو ایک ٹرینڈ بنانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ’سوچھتا سینانیوں‘ کی قیادت میں ہم ایک مضبوط پیغام دے رہے ہیں کہ فٹنس اور صفائی ایک ساتھ چلتے ہیں۔ ہر ایک کو، چاہے وہ بڑا ہو یا چھوٹا، ترقی یافتہ ہندوستان کے لیے اپنا تعاون دینا چاہیے اور ہمیں اس جدید نسل میں سائیکلنگ کو ایک ٹرینڈبنانا ہوگا۔ آج صبح گجرات کے پالی تانا میں ڈاکٹر مانڈویہ نے سائیکل پر فٹ انڈیا سنڈے کے خصوصی ایڈیشن میں ایک متنوع گروپ کی قیادت کی، خاص طور پر ’سوچھتا سینانیوں‘ یعنی ہمارے فرنٹ لائن صفائی کے واریئر کی۔ اس سائیکلنگ مہم کے 29ویں ایڈیشن میں ملک بھر کے چھ ہزار مقامات پر منعقد ہونے والے سائیکلنگ ایونٹ میں رہائش و شہری امور کی وزارت ، صفائی کارکنوں، میونسپل کارپوریشن کے ملازمین کے ساتھ ساتھ ریاستی اور ضلعی میونسپل کارپوریشنز کے مختلف ملازمین اور متعلقہ کارکنوں نے حصہ لیا۔