سنکرانتی پر عوام کو کے سی آر کی مبارکباد

   

حیدرآباد۔ 13 جنوری (این ایس ایس) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے مکر سنکرانتی کے موقع پر عوام کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے عوام سے یہ تہوار پورے جوش و خروش اور خوشیوں کے ساتھ منانے کی خواہش کی۔ انہوں نے بھرپور فصلوں اور خوشحالی کیلئے دعا بھی کی۔