سنگاریڈی : عبدالرحمٰن صدیق اور دیگر تیراکوں کو کلکٹر نے تہنیت پیش کی

   

سنگاریڈی 17 (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سنگاریڈی کے کمسن تیراک عبدالرحمٰن صدیق فرزند محمد عبدالصدیق جرنلسٹ کے علاوہ عالیہ فاطمہ اور عبدالنظیر نے بھوپالا پلی میں منعقدہ بین ضلعی تیراکی مقابلوں نمایاں کامیابی حاصل کی جس پر آج کلکٹریٹ سنگاریڈی میں وی کرانتی ضلع کلکٹر نے ان سے ملاقات کرتے ہوے مبارکباد دی اور شال پوشی کرتے ہوے تہنیت پیش کی کلکٹر نے ان کھلاڑیوں سے کہا کہ وہ قومی سطح پر ضلع کا نام روشن کریں۔ اس موقع محمد جاوید علی صدر ٹی این جی اوز صدر ضلع سنگاریڈی، شیشو کمار سوئمنگ کوچ، محمد قاسم ڈی وائی ایس او، امولیہ سکریٹری ایس جی ایف، کسنی سریکانت، وینکٹ ریڈی، شرف الدین پی ڈی اور دیگر موجود تھے۔