سنگاریڈی: مرکزی جشن میلادالنبیؐ کے پوسٹرس کی اجرائی

   

سنگا ریڈی 21 ستمبر( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مولانا محمد اکرام علی عمر عزیزی نوری چشتی القادری سرپرست اعلی خواجہ غریب نواز ویلفیئر سوسائٹی سنگا ریڈی جاوید علی قادری افضل حسین صدیقی صدر خواجہ غریب نواز ویلفیئر سوسائٹی سمیر حسین شاہ حافظ عمر قادری کاظمی ایم اے رشید محمد عمر نے 18 ویں مرکزی عظیم الشان جلسہ جشن میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم محفل نعت زیر اہتمام خواجہ غریب نواز ویلفیئر سوسائٹی سنگا ریڈی کے پوسٹرس کی رسم اجرائی انجام دی ۔جلسہ میلاد النبی ﷺو محفل نعت 11 ربیع الاول 27 ستمبر بروز چہار شنبہ بعد نماز عشاء￿ میلاد گراؤنڈ دیندار خان فنکشن ہال جلال باغ روڈ سنگا ریڈی پر منعقد ہوگا بیرونی نعت خواں جناب محمد اکبر حسین جنیدی و محمد حیدر پاشاہ قادری دف پر نعت شریف پیش کرنے کی سعادت حاصل کریں گے۔ حضرت پیر صوفی سید ظفر مجیب مداری نائب سجاد نشین خانقاہ مداریہ اتر پردیش خطاب کریں گے۔ جلسہ کی نگرانی الحاج محمد قادر فیصل چشتی مولانا محمد اکرام علی عمر عزیزی نوری چشتی القادری نظامت کے فرائض انجام دیں گے ۔محمد افضل حسین صدیقی صدر سوسائٹی صدارت کریں گے ۔افتتاحی کلمات مولانا محمد صوفی ماجد پاشاہ شطاری قادری معتمد سوسائٹی حافظ وقاری محمد عمیر قادری کاظمی حافظ و قاری سید معین الدین نقشبندی نائب صدر سوسائٹی اظہار تشکر کریں گے ۔سوسائٹی اراکین نے گزارش کی کہ مقدس و متبرک جشن میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم و محفل نعت میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کریں۔