سنگاریڈی میں بی آر ایس شاندار کامیابی حاصل کرے گی

   

پارٹی امیدواروں کی فہرست جاری، 32 ناموں کو قطعیت، چنتا پربھاکر کی پریس کانفرنس

سنگاریڈی۔ 30 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سنگاریڈی بلدیہ انتخابات کے لیے بھارتیہ راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) نے اپنے امیدواروں کا پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے آخری دن آج جمعہ کی دوپہر اعلان کر دیا۔ چنتا پربھاکر رکن اسمبلی سنگاریڈی و صدر بی آر ایس پارٹی ضلع سنگاریڈی نے پارٹی امیدواروں کی فہرست جاری کی۔ ضلع الیکشن کوآرڈینیٹر پٹولا ششی دھر ریڈی، الیکشن انچارج و سابق میونسپل چیئرمین سدی پیٹ راج نرسمہا، ٹاؤن صدر راسا وینکٹیشورلو، جنرل سیکریٹری نرسمھلو، سابق سی ڈی سی چیئرمین بچّی ریڈی، سابق میونسپل وائس چیئرمین وجیندر ریڈی، ڈاکٹر شری ہری، ایم اے حکیم اڈوکیٹ اور دیگر پارٹی قائدین موجود تھے۔ ان قائدین نے بتایا کہ فی الحال 32 وارڈس کے لیے امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، جبکہ باقی 8 وارڈس کے امیدواروں کا اعلان بہت جلد کیا جائے گا۔ پارٹی قیادت نے دعویٰ کیا کہ عوامی فلاح اور ترقیاتی ایجنڈے کے ساتھ بی آر ایس سنگاریڈی بلدیہ انتخابات میں شاندار کامیابی حاصل کریگی۔ بلدیہ سنگاریڈی انتخابات کے لیے بی آر ایس امیدواروں میں وارڈ نمبر 1 سے دنڈو نرسمھلو، وارڈ نمبر 3 سے نرسمھا راجو، وارڈ نمبر 4 سے کاسنی شری کانت، وارڈ نمبر 5 سے ساجدہ بیگم (زوجہ یونس بیگ)، وارڈ نمبر 7 موگلا شرتھ یادو، وارڈ نمبر 8 کرّے سریش، وارڈ نمبر 9 لاڈے شریش (زوجہ بالو)، وارڈ نمبر 10 پیاٹا وٹل ریڈی، وارڈ نمبر 11 پونّا دشرتھ ریڈی، وارڈ نمبر 12 پونّا راجندر ریڈی، وارڈ نمبر 14 الوری لکشمن، وارڈ نمبر 16 کوتپلی شری کانت، وارڈ نمبر 17 نوشین (زوجہ محمد منّو)، وارڈ نمبر 18 درگالا لکشمی وارڈ نمبر 19چکالی سپنا (زوجہ نرسمہلو)، وارڈ نمبر 20 غوثیہ بیگم، وارڈ نمبر 22 منّورو وشنو وردھن، وارڈ نمبر 23 ایم آر منورنجنی (زوجہ وینکٹیشورلو)، وارڈ نمبر 24 عارفہ بیگم، وارڈ نمبر 25 انجم (زوجہ محمد اجو)، وارڈ نمبر 26 محمد ذیشان پرویز، وارڈ نمبر 27 نکا منجولا تا (زوجہ ناگ راجو گوڑ)، وارڈ نمبر 28 کاشی پورم لکشمی (زوجہ گنگیا)، وارڈ نمبر 29 بیگاری شری کانت، وارڈ نمبر 31 شنکری وجیندر ریڈی، وارڈ نمبر 32 نائیکوٹی اشونی (زوجہ نوین کمار)، وارڈ نمبر 33 آر وی گووردھن نائیک، وارڈ نمبر 34 شبانہ بیگم، وارڈ نمبر 35 شنکرانّولا شیلیجا (دختر ملّیشم)، وارڈ نمبر 36 لاڈے منیلا (زوجہ ملّیشم)، وارڈ نمبر 37 بلوَنتھولا جلیندر راؤ اور وارڈ نمبر 38 سے محمد ظفر شامل ہیں۔