سنگاریڈی میں سڑک حادثات پر قابو پانے موثر اقدامات

   

ریاستی وزیر پونم پربھاکر کی ویڈیو کانفرنس کے موقع پر کلکٹر وی کرانتی کا انکشاف
سنگاریڈی 5/ جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) وی کرانتی کلکٹر نے کہا کہ ضلع سنگا ریڈی میں سڑک حادثات پر قابو پانے کے لیے سخت اقدامات کیے جانے چاہئیں اور روڈ سیفٹی کامیابی کے ساتھ منعقد کرتے ہوئے مختلف پروگراموں کے ذریعے عوام میں سڑک حادثات کی روک تھام کے لیے شعور بیدار کرتے ہوئے ضروری اقدامات کریں تاکہ ہر کسی کو روڈ سیفٹی عوامی شعور بیداری پروگرام سے واقفیت ہونی چاہیے پونم پربھاکر ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ نے سڑکوں اور عمارتوں کے محکمہ کے خصوصی چیف سکریٹری وکاس راج کے ہمراہ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ضلع کلکٹر اور ایس پی کے ساتھ روڈ سیفٹی مہینے کے انعقاد کا جائزہ لیا وی کرانتی ضلع کلکٹر سنگا ریڈی اور دیگر محکمہ ریونیو، محکمہ پولیس، محکمہ ٹرانسپورٹ، محکمہ روڈس اینڈ بلڈنگ اور پنچایت راج محکمہ سنگاریڈی ضلع کے عہدے دار نے شرکت کی کلکٹر نے کہا کہ ضلع میں بہت زیادہ حادثات ہونے والے مقامات (بلیک اسپاٹس) پر حادثات کی روک تھام کے لیے جامع اقدامات کیے گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ ضلع میں ٹریفک کے مسائل کے خاتمے کے لیے سی ایس آر فنڈز کے تحت محکمہ پولیس کو موٹر سائیکلوں کا انتظام کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ حادثات سے بچنے کے لیے ہر شخص کو ہیلمٹ پہننے کے لیے ہدایت دی جا رہی ہے اور اسکولوں اور کالجوں میں ٹریفک قوانین سے واقف کرواتے ہوئے حادثات سے محفوظ رہنے کے لیے ہدایت دی جا رہی ہے سائن بورڈز لگائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ روڈ سیفٹی مہینے کے طور پر ضلع میں ہر تین ماہ میں ایک بار متعلقہ محکمہ کے ساتھ جائزہ لیا جائے گا سرکاری اور خانگی سکولوں اور کالجوں کے طلباء کے ساتھ روڈ سیفٹی پروگرام ریلیاں نکالی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اسکول کے انتظامیہ کے ساتھ بھی ایک اجلاس منعقد کیا جائے گا تاکہ پرائیویٹ اور سرکاری اسکولوں میں بچوں میں روڈ سیفٹی کے اقدامات کئے ۔