سنگاریڈی میں کلکٹرنے دسویںجماعت کے امتحانی مرکزکامعائنہ کیا

   

سنگا ریڈی 21 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کلکٹر وی کرانتی نے سنگاریڈی میں رشی پبلک اسکول میں دسویں جماعت کے امتحانی مرکز کا اچانک معائنہ کیا دسویں جماعت کے امتحانات کا اغاز ہو چکا ہے دسویں جماعت کے امتحانات سنگاریڈی ضلع میں آج سے اگلے مہینے کی 2 تاریخ تک منعقد ہوں گے انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں 122 امتحانی مراکز اور 22 ہزار 423 طلباء￿ امتحان دے رہے ہیں۔ معائنہ کے دوران کلکٹر نے امتحانی مرکز میں انتظامیہ کے طلبہ کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا معائنہ کیا۔ عہدیداروں کو ہدایت دی گئی کہ وہ امتحانات کے پرامن ماحول میں انعقاد کو یقینی بنائیں۔
نے کے لیے ہر طرح کے اقدامات کریں۔ وہ اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ امتحان کے انعقاد میں کوئی بے ضابطگی نہ ہو۔