سنگاپور چہرہ شناخت ٹکنالوجی استعمال کرنے والا دنیا کا پہلا ملک

,

   

سنگاپور ۔ سنگاپور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے شہریوں کی تصدیق کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے۔سنگاپور کی حکومت نے ڈیجیٹل طریقے سے شناخت کی اس اسکیم کو سنگ پاس کا نام دیا ہے جس کے ذریعے سے حکومتی خدمات سے استفادہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔ بائیو میٹرک طریقے سے شناخت کے ذریعے سنگاپور کے شہریوں کو حکومتی اور خانگی خدمات تک رسائی کی اجازت ہو گی۔سنگاپورکی ٹیکنالوجی ایجنسی کے حکام نے کہا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی ملک کی ڈیجیٹل معیشت کی بنیاد ہو گی۔سنگاپورکے ایک بینک میں اس ٹیکنالوجی کی کامیاب آزمائش کے بعد اب اسے پورے ملک میں نافذ کیا جا رہا ہے۔یادرہے کہ چہرہ شناخت کی ٹکنالوجی حساس مواد کیلئے استعال کی جاتی ہے لیکن سنگاپورنے
عوام کیلئے حکومتی اور خانگی خدمات کیلئے اس اہم ٹکنالوجی کا استعمال شروع کردیا ہے۔