لکھنؤ :یو پی سنی سنٹرل وقف بورڈ نے جمعہ کو کہا کہ اس کے پاس اس اراضی کو مسترد کرنے کا اختیار نہیں ہے جو سپریم کورٹ کے ایودھیا فیصلہ کے تحت دی جارہی ہے ۔ بورڈ نے کہا کہ وہ پیر کو اپنی میٹنگ میں فیصلہ کرے گا کہ اس قطعہ اراضی کو کس طرح استعمال کیا جائے ۔ اس طرح بورڈ نے ایودھیا میں متبادل اراضی قبول کرلی ہے ۔ نومبر میں غیرمعمولی فیصلے میں سپریم کورٹ نے رام جنم بھومی ۔1
بابری مسجد اراضی تنازعہ کو حل کرتے ہوئے مندر کی تعمیر کیلئے ہندو اکثریتی برادری کو اجازت دیدی اور اقلیتی فریق سنی بورڈ کو5 ایکر کا پلاٹ مسجد کیلئے دینے کی ہدایت دی