کولمبو ۔ 9 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکا کی ایک عدالت نے سفارتخانہ کی ایک مقامی خاتون ملازم کے بیرونی سفر میں امتناع میں توسیع کردی ہے جسے انتہائی خاموشی کے ساتھ اغواء کرلیا گیا تھا اور کہا گیا تھا کہ وہ سفارتخانہ سے متعلق حفیہ معلومات فراہم کرے۔ اس معاملہ پر مغویہ خاتون نے سی آئی ڈی کے دفتر میں شکایت درج کروائی تھی۔ اب تک مذکورہ خاتون ملازم کی شناخت نہیں ہوپائی ہے جس نے دعویٰ کیا تھا کہ اسے 25 نومبر کو ایک گروپ نے اغواء کیا تھا اور اس پر دباؤ ڈالا تھا کہ وہ سفارتخانہ سے متعلق اہم اور خفیہ معلومات کا افشاء کرے جن میں ان سری لنکائی شہریوں کی شناخت بتانا بھی شامل تھا جو سوئٹزرلینڈ میں پناہ کے خواہاں ہیں۔