سوتیلی بیٹی کی عصمت ریزی و قتل ، باپ گرفتار

   

حیدرآباد۔/21 جولائی، ( سیاست نیوز) میڑچل علاقہ میں دستیاب ہونے والی کم عمر لڑکی کی نعش کی شناخت ہوگئی ہے اور اس کی عصمت ریزی و قتل کے الزام میں باپ کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ سبرامنیم نامی شخص نے اپنی پہلی بیوی کی 16 سالہ لڑکی کے ساتھ گھناونی حرکت کی تھی اور اس کا راز افشاء نہ ہونے کیلئے اس لڑکی کا میڑچل کے سنسان علاقہ میں قتل کرکے نعش پھینک دیا تھا۔میڑچل پولیس کو کل کندی بازار علاقہ کی جھاڑیوں سے نعش دستیاب ہوئی تھی اور پولیس نے اس ضمن میں قتل کا مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا تھا اور شبہ کی بنیاد پر سبرامنیم کو حراست میں لے کر اس کی تفتیش کی گئی۔ بتایا جاتا ہے سبرامنیم نے اقبال جرم کرلیا اور بتایا کہ مقتولہ لڑکی اس کی پہلی بیوی سے ہے۔ پولیس اس کیس کی تحقیقات کررہی ہے۔