حیدرآباد : /22 مئی (سیاست نیوز) کاچی گوڑہ علاقہ میں ایک دردناک واقعہ پیش آیا جس میں ایک سوتیلی ماں نے بیٹے کا قتل کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق 7 سالہ این اجول جو این بھاسکر کا بیٹا تھا کی ماں فوت ہونے کے بعد اس کے باپ نے سریتا نامی خاتون سے دوسری شادی کی تھی ۔ بھاسکر اور سریتا گول ناکہ گاچی گوڑہ علاقہ میں مقیم ہے جبکہ بھاسکر کو پہلی بیوی سے تین بچے بشمول اجول اور دوسری بیوی سے 6 ماہ کی لڑکی ہے ۔ 2017 ء میں بیوی فوت ہونے کے بعد اس نے دوسری شادی کی تھی اور شادی کے بعد سے ہی سریتا کو اس کے سوتیلے بچے کھٹک رہے تھے ۔ ہفتہ کی شب سریتا نے اپنے سوتیلے بیٹے کا گلا گھونٹ کر قتل کردیا اور اپنے شوہر کو یہ باور کرانے کی کوشش کی کہ وہ کھیلتے وقت اچانک بیہوش ہوکر گرپڑا ۔ دواخانہ منتقل کرنے پر اسے مردہ قرار دیا گیا لیکن خاتون کے بیان پر شبہ ظاہر کرتے ہوئے اس سلسلہ میں پولیس کاچی گوڑہ نے سریتا کی تفتیش کی جس میں ظاہر ہوا کہ اس نے کمسن بچہ کا گلا گھونٹ کر قتل کیا ہے ۔ اتنا ہی نہیں دواخانہ عثمانیہ کے فارنسک ماہرین نے بھی یہ رائے ظاہر کی کہ متوفی بچہ کا گلا گھونٹنے کے سبب موت واقع ہوئی ہے ۔ کاچی گوڑہ پولیس نے سریتا کو حراست میں لے کر تفتیش کی جس میں اس نے ارتکاب جرم کیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔ ب