سوتے وقت موبائیل فون قریب رکھنا خطرہ سے خالی نہیں

   

ریڈئیشن سے دماغی عوارض اور کینسر کا خطرہ
حیدرآباد 9 ڈسمبر (سیاست نیوز) موبائیل فون ہر انسان کی زندگی کا لازمی حصہ بن چکا ہے اور موبائیل کے بغیر زندگی ادھوری ہے۔ موبائیل کا بڑھتا استعمال ایک طرف سہولتوں کا باعث ہے تو دوسری طرف کینسر جیسے موذی مرض کا سبب بن سکتا ہے۔ ڈاکٹرس نے سوتے وقت موبائیل کو قریب رکھنے سے منع کیا ہے۔ عموما دیکھا گیا کہ لوگ موبائیل فون کو اپنے بیڈ پر ساتھ رکھتے ہیں تاکہ ایمرجنسی کال کی صورت میں اٹینڈ کریں۔ لیکن ماہرین نے سوتے وقت موبائیل کو قریب رکھنے سے دماغی امراض کا اندیشہ ظاہر کیا ہے۔ ڈاکٹرس کے مطابق موبائیل فون کے قریب ہونے سے نیند میں خلل پڑسکتا ہے۔ کیلیفورنیا کے ماہر ڈاکٹر نے کہاکہ فون سے نکلنے والے ریڈئیشن اُس وقت بھی جاری رہتے ہیں جب اُسے استعمال نہ کیا جائے۔ ریڈئیشن سے نہ صرف نیند میں خلل ہوگا بلکہ اِس عادت سے کینسر کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔1