سوریاپیٹ: کلکٹر ضلع سوریاپیٹ ٹی ونئے کرشنا ریڈی نے نے کہا کہ ضلع میں جل شکتی ابھیان اسکیم کے تحت مختلف محکموں کے کاموں کو پانچ زمروں میں تقسیم کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے جل شکتی ابھیان کے ذریعہ کئے گئے کاموں پر متعلقہ عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ کی۔ اس موقع پر کلکٹر نے جل شکتی ابھیان کے ذریعہ کئے گئے کاموں کو مرکزی ٹیم کے ارکان کو دکھانے کی ہدایت دی اور انچارج عہدیداران کو متعلقہ کاموں سے متعلق مکمل رپورٹ پیشگی تیار کرنے کی ہدایت دی۔ اس کے علاوہ زمروں میں مکمل تفصیلات کے ساتھ کلکٹریٹ میں تصویری نمائش منعقد کرنے کی بھی ہدایت دی۔ پاور پوائنٹ کے ذریعے ضلعی سطح کی رپورٹ کرتے ہوئے زمرہ وار رپورٹس مرکزی ٹیم کے ارکان اور عہدیداروں کو پیش کرنے کا حکم دیا۔
گمبھی راؤ پیٹ میں نامعلوم خاتون کی نعش دستیاب
گمبھی راو پیٹ :راجننہ سرسلہ ضلع کے گمبھی راو پیٹ پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع پیدما کراس روڈ پر آج ایک نہ معلوم نوجوان خاتون کی ناقابل شناخت جلی ہوئی نعش دستیاب ہوئی، شبہ کیا جاتا ہے کہ کسی نے اس خاتون کو پہلے قتل کرکے ایک تھیلے میں رکھ کر یہاں ڈال دیا اور شناخت مٹانے کے لیے اس کو آگ لگا دی،خاتون کی عمر 25 تا 30سال کے درمیان لگائی جاسکتی ہے ، خاتون کی جلی ہوئی نعش کو یہاں دیکھ کر کسی نے پولیس کو اطلاع دی ،سرکل انسپکٹر موگلی اور سب انسپکٹر مہیش موقع واردات پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا اور تحقیقات آغاز کر دیا۔مزید تفصیلات کیلئے دفون نمبر 9440795282پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔