سوشانت کیس: سی بی آئی ریاکے جھوٹ کا پتہ لگائے گی

   

ممبئی: سی بی آئی کی طرف سے بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کی تحقیقات جاری ہے۔ سی بی آئی نے جمعہ کے روز اس معاملے میں سوشانت کی ملزم گرل فرینڈ ریا چکورتی سے پوچھ گچھ کی۔ موصولہ اطلاع کے مطابق تفتیشی ایجنسی ریا چکرورتی کا ’پولی گراف ٹیسٹ‘ (جھوٹ پکڑنے والی مشین کے ساتھ ٹیسٹ) کرا سکتی ہے۔ سی بی آئی ریا کے ساتھ دو تین مراحل کی پوچھ گچھ مکمل کر چکی ہے اور اب پولی گراف ٹیسٹ کی تیاری کر رہی ہے۔ اس کے لئے سی بی آئی کو عدالت اور ریا سے اجازت لینا ہوگی۔