سوشل میڈیا یوزرس کا پروفائل ،آدھار سے مربوط کرنے کی تجویز نہیں

   

نئی دہلی ۔ 5 فبروری (سیاست ڈا ٹ کام) حکومت نے آج واضح کیا کہ سوشل میڈیا یوزرس کے پروفائل کو آدھار نمبر سے مربوط کرنے کی کوئی تجویز نہیں ہے۔ اس سے متعلق فرضی خبروں کی تشہیر کو روکنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ وزیرقانون روشی شنکر پرساد نے کہا کہ پرونو گرافی میں بھی زبردست اضافہ ہورہا ہے جس کو روکنے کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔